رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے ترکی میں جاری حالات کے پیش نظر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی یورپی یونین کے معیاروں کے قریب ہونے کے بجائے دور ہوتا جارہا ہے لہذا ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت سے مختص بجٹ کے بعض حصہ کوروک دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے فروغ اور سیاسی کمیشن کے سربراہ یوہانس ہان کا کہنا ہے کہ ترکی یورپی یونین کے معیاروں سے دور ہوتا جارہا ہے اور یورپی یونین کے معیاروں کے خلاف سمت میں حرکت کررہا ہے ۔
اس نے کہا کہ ترکی میں رونما ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے پہلے بھی ترکی کی رفتار قابل قبول نہیں تھی ۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے ترکی کے اس یونین میں ادغام کے حوالے سے بجٹ کا کچھ حصہ روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد وسیع پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں پر شدید تنقید کی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/