13 March 2017 - 11:06
News ID: 426848
فونت
عراقی شہر موصل سے نکلنے والے آخری راستے پر بھی عراقی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا ہےجس کے بعد داعش کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔
موصل


رسا ںیوز ایجنسی کی سومریہ سے نیوز رپورٹ کے مطابق، عراقی شہر موصل سے نکلنے والے آخری راستے پر بھی عراقی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا ہےجس کے بعد داعش کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

موصل کا بیشتر حصہ چھڑانے کے بعد مغربی حصے کا مکمل محاصر ہ کرلیا گیا ہے ، موصل سے نکلنے والی آخری سڑک بھی عراقی فورسز نے بند کردی ہے جس کے باعث داعش دہشت گرد مخصوص علاقوں میں محصور ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عراقی ہیلی کاپٹر کی مدد سے داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے گئے ۔علاقے سے شہریوں کی بڑی تعداد کی نقل مکانی جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں عراقی فورسز نے موصل کے مشرقی علاقے سے داعش کاقبضہ چھڑالیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬