14 March 2017 - 18:01
News ID: 426871
فونت
راحیل شریف:
سعودی حکومت نے پاکستانی فوج کےسابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کو بھاری معاوضہ ادا کرکے خرید لیا ہے اور سابق فوجی سربراہ اور ان کی اہلیہ کو تین سال کے لئے ملٹی پل ویزا بھی جاری کر دیاہے۔
راحیل شریف


رسا نیوز ایجنسی کی جیو نیوز سے رپورٹ کے مطابق،  سعودی حکومت نے پاکستانی فوج کےسابق سربراہ  جنرل (ر) راحیل شریف کو بھاری معاوضہ ادا کرکے خرید لیا ہے اور سابق فوجی سربراہ اور ان کی اہلیہ کو تین سال کے لئے ملٹی پل ویزا بھی جاری کر دیاہے۔

اطلاعات کےمطابق سعودی حکومت نے پاکستان کے سابق سربراہ  راحیل شریف اور ان کی اہلیہ کو سعودی عرب کا 3سالہ ملٹی پل ویزا جا ری کر دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو بھی3 ماہ کا ملٹی پل ویزا جاری کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے تین سال کا ویزا اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف نے سعودی عرب کی جانب سے نام نہاد  اسلامی فوجی اتحاد (آئی ایم اے ) کی کمان سنبھال لی ہے اور سعودی عرب نے اسے بھاری معاوضہ دیکر خرید لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنرل(ر)  راحیل شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رہیں گے جہاں اس اتحاد کا مشترکہ آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

اس اتحاد میں اس وقت 34 ممالک شامل ہیں۔ لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم کئے گئے اس نام نہاد فوجی اتحاد کو کمزور اسلامی ممالک کے خلاف استعمال کیا جائے گا اور اس طرح عالم اسلام مزید اندرونی جھگڑوں میں گرفتار ہوکر رہ جائے گا اور امریکہ و اسرائیل کا بھی یہی منصوبہ ہے جسے سعودی عرب پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنے مالی وسائل کا بے دریغ استعمال کررہا ہے۔

سعودی عرب اس سے قبل افغانستان، عراق، شام، لیبیا اور یمن میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں بھاری مقدار میں رقم خرچ کرچکا ہے لیکن اسے اب شام، عراق اور یمن میں شکست و ناکامی کا سامنا ہے اب سعودی رعب نے دہشت گردوں کا سہارا لینے کے بجائے نام نہاد اسلامی اتحاد قائم کرنے کا منصوبہ بنایا یہ منصوبہ بھی ابھی تک ناکامی سے دوچار ہے اور اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے اس نے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف کو بھاری معاوضہ ادا کرے خرید لیا ہے تاکہ وہ  اس امریکی ، اسرائیلی اور سعودی منصوبے کو کامیاب بنائیں ۔

لیکن پاکستانی حکومت نے تاریخي غلطی کا ارتاکاب کیا ہے اور عجب نہیں کہ وہ پاکستان کو بھی سعودی عرب کے ہاتھوں فروخت کردے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬