14 March 2017 - 18:08
News ID: 426874
فونت
سربراہ پاکستان سنی تحریک:
امجد شہید مسجد کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انتہاپسند اپنی سوچ طاقت کے زور پر مسلط کرکے دین اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کے درپے ہیں، عوام پر اپنی سوچ اور نظریہ مسلط کرنیوالے دہشتگرد اور دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔
پاکستان کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسند اپنی سوچ طاقت کے زور پر مسلط کرکے دین اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کے درپے ہیں، انتہاپسندی دہشتگردی کی جڑ ہے، انتہاپسندی اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کو لگام دینا ہوگی، ردالفساد آپریشن فساد کرنیوالے دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کا صفایا کریگا، عوام دین اسلام کی حقیقی تعلیمات امن، محبت، بھائی چارے اور احترام انسانیت کے حقیقی فلسفے پر گامزن ہیں، عوام پر اپنی سوچ اور نظریہ مسلط کرنیوالے دہشتگرد اور دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں، اولیاء اللہ کے مزارات پر حملے کرکے دہشتگرد ملک میں فساد پھیلارہے ہیں، مسجد و مزارات اولیاء سے عشق مصطفیٰ (ص) کو فروغ دینے کا پیغام عام ہوتا ہے، جو امن و آشتی، احترام انسانیت اور دوسرے مذاہب کو تحفظ فراہم کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے کورنگی میں امجد شہید مسجد کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان میں اسلام کا لبادہ اوڑھا کر دہشتگردوں کو پاکستان اور اسلام کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہلسنت نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف آواز حق بلند کی ہے، دہشتگردی کے خلاف ہماری دو اعلیٰ قیادتوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر پاکستان کی سلامتی کیلئے قربانیاں دی ہیں، دہشتگرد اسلام کے چور ہیں، جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر بے گناہوں کی جان و مال سے آگ و خون کی ہولی کھیلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سول سوسائٹی، پاک فوج، رینجرز، پولیس اور سیاسی و مذہبی قائدین نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، ہم ملک کے شہداء کے لہو کو رائیگاں جانے نہیں دینگے، پاکستان زندہ باد تھا، ہے اور تاقیامت تک انشاء اللہ زندہ باد رہے گا، دہشتگردوں کو طاقت، علم و شعور، اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیکر جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬