رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر دفتر لاہور میں تنظیم کے مرکزی صدر کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیدران نے شرکت کی۔
اجلاس میں طے پایا کہ آئی ایس او پاکستان کا اعلی اختیاراتی ادارہ مجلس عاملہ کے سال "احیائے اقدار اسلامی" کا دوسرا اجلاس جمعہ سے کراچی میں ہوگا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے بتایا کہ مرکزی صدر سرفراز نقوی کی زیرِصدارت مجلس عاملہ کا اجلاس 3 روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں ملک بھر کی تمام ڈویژن کے صدور و ڈویژنل اراکین شریک ہونگے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں تعلیمی کنونشن، ماہ رمضان کا تربیتی ایجنڈا، سابقہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
مجلس عاملہ کے 3 روزہ اجلاس میں اراکین نظارت، ڈویژنل اراکین سمیت مرکزی کابینہ بھی شریک ہوگی۔ یاد رہے کہ مجلس عاملہ آئی ایس او کا اعلی اختیارتی ادارہ ہے جس کا اجلاس ہر سہہ ماہی پر مجلس عاملہ کے اراکین کے متفقہ فیصلہ پر پاکستان کے کسی بھی مقام پر منعقد کیا جاتا ہے، کراچی میں ہونیوالے 3 روزہ اجلاس میں آئندہ اجلاس کی تاریخ و مقام کا بھی تعین کیا جائے گا۔
اجلاس میں دیگر تنظیمی امور کو بھی زیر بحث بھی لایا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں تعلیمی کنونشن، ماہ رمضان کا تربیتی ایجنڈا، سابقہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰