17 March 2017 - 23:30
News ID: 426927
فونت
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے، مغربی یمن کے ساحلوں کے قریب سفر کرنے والی تارکین وطن کی کشتی کو تباہ کردیا ہے۔
سعودی فوجی طیارہ

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹیلی سے رپورٹ کے مطابق، سعودی طیاروں کے حملے میں کم سے کم اکتیس تارکین وطن جاں بحق ہوگئے ہیں میں جن زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی حکومت  کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے الحدیدہ  کے شہر بیت الفقیہ میں غذائی اشیاء لے جانے والے ایک ٹرک کو بھی تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے مجریف اور حسنیہ نامی علاقوں کو تیس بار اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کی شام مغربی یمن کے ساحلی شہر دریھمی کے قریب سعودی طیاروں کے حملے میں، سات یمنی ماہی گیر جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

اس حملے کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ صنعا کے نواحی شہر نہم کی وادی نملہ میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے مغربی اور عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد یمن میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔ سعودی جارحیت میں اب تک بارہ ہزار سے زائد یمنی شہری جاں بحق اور چالیس ہزار زخمی ہوچکے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬