17 March 2017 - 23:33
News ID: 426929
فونت
شام کے ایئرڈیفنس یونٹ نے اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کو ناکام بنادیا ہے ۔
شامی جنگجو


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں فوجی ذرائع نے خبردی ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جمعے کو  شام پر ہوائی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن شامی فضائیہ نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل فائر کرکے اسرائیلی طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

اس درمیان اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ چھے برسوں میں یہ پہلی بارہے جب شام کے ایئرڈیفنس یونٹ نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملوں کو ناکام بنایاہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ شام میں بحران کے آغاز کے بعد سے شامی اور اسرائیلی فضائیہ کے درمیان یہ سب سے سنگین تصادم ہے۔

شام اور اسرائیلی عملی طور پر ایک دوسرے سے حالت جنگ میں ہیں اور انیس سڑسٹھ کی چھے روزہ جنگ کے بعد بھی دونوں حکومتوں کے درمیان کوئی صلح سمجھوتہ نہیں ہوا۔

دریں اثنا صیہونی حکومت کی فوج نے ایک بیان جاری کرکے دعوی کیا ہے کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات بھی اسرائیلی طیاروں نے کئی  بار شام پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی شام کی طرف سے اسرائیلی طیاروں پر میزائل فائر کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

شامی حکومت نے بارہا کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے  علاقائی اور مغربی اتحادی شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی حمایت کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ شامی فوج نے اب تک کئی بار ایسے ہتھیاروں کی کھیپ پکڑی ہے جو اسرائیل سے دہشت گردوں کے لئے ارسال کی گئی تھی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬