رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں فوجی ایئربیس کے نزدیک خودکش کار بم کے دھماکے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ فوجی ایئر بیس پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔
خوست کے ضلعی پولیس چیف اکبر زدران کا کہنا تھا کہ ایئربیس سے 50 میٹر کی دوری پر ہونے والے دھماکے کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی جبکہ اس سے کئی دکانوں، گھروں اور اسکول کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایئر بیس پر 4 مسلح حملہ آوروں نے بھی فائرنگ کی کوشش کی تاہم ایک گھنٹہ جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ حملہ صوبہ خوست میں گزشتہ ہفتے ہونے والے فوجی ایئربیس پر حملے کے بعد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف ووٹل اس ماہ کے آغاز میں افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰