18 March 2017 - 15:09
News ID: 426949
فونت
ڈاکٹر فخر الاسلام:
جامعہ پشاور میں منعقد ہونے والی ایک روزہ کانفرنس میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام نے کہا : اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی مذہبی اور آئینی ذمہ داری ہے۔

 ایران و پاکستان کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان سٹڈی سنٹر جامعہ پشاور اور خانہ فرہنگ ایران پشاور کے باہمی اشتراک سے پاک ایران تعلقات بارے ایک روزہ کانفرنس ہوئی، جس میں فیکلٹی، ریسرچ سکالرز اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام نے کہا کہ اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی مذہبی اور آئینی ذمہ داری ہے۔

موجودہ صورتحال میں پاکستان اور ایران کو باہمی تعلقات مضبوط کرنے پر زور دینا چاہئے۔ خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر علی یوسفی نے کہاکہ پاکستان اور ایران مذہبی، ثقافتی اور تاریخی حوالوں سے ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔

ایران وہ پہلا ملک ہے، جس نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا جبکہ پاکستان بھی وہ پہلا ملک ہے، جس نے سب سے پہلے اسلامی انقلاب ایران کو تسلیم کیا۔

کانفرنس سے سکالر کرنل(ر) حکمت شاہ آفریدی، پروفیسر محمد ایاز، پروفیسر ڈاکٹر سید منہاج الحسن، سابق وی سی باچا خان یونیورسٹی ڈاکٹر فضل رحیم مروت، پروفیسر ڈاکٹر بابر شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد نے بھی خطاب کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬