18 March 2017 - 19:40
News ID: 426954
فونت
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس ملک کی جیل میں ایذاؤں کے نتیجے میں شہید ہونے والے بحرینی شہری محمد سہوان کے جلوس جنازہ پر حملہ کر دیا۔
 بحرین


رسا نیوز ایجنسی کی فرانس پریس سے رپورٹ کے مطابق، بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعے کے روز جیل میں شدید ایذاؤں کے نتیجے میں شہید ہونے والے بحرینی شہری محمد سہوان کے جلوس جنازہ کو بھی اپنے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا جس کے بعد بحرینیوں اور آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

جلوس جناز کے دوران بحرینیوں نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور عام  شہریوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب بند کئے جانے کا مطالبہ کیا جس پر آل خلیفہ حکومت نے جلوس جنازہ میں شریک بحرینیوں پر حملہ کر دیا۔

 واضح رہے کہ جیل بند محمد سہوان، جسے بے بنیاد الزامات کے تحت پندرہ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، جمعرات کے روز شہید ہو گیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬