18 March 2017 - 20:10
News ID: 426961
فونت
سید حسن نصراللہ:
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اقوام متحدہ ، امریکہ کے ہاتھوں میں کھلونا بنا ہوا ہے کہا: وہ اس سے کہیں زیادہ کمزور ہے کہ حقیقت کا کہیں دفاع کرسکے ۔
سید حسن نصراللہ

رسا نیوز ایجنسی کی المنار ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے ایک خطاب میں کہا : اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے، اسکوا، نے چند دنوں قبل ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم کا پردہ چاک کیا گیا تھا مگر امریکہ نے اقوام متحدہ پر دباؤ ڈال کر اس رپورٹ کو واپس لینے پر مجبور کردیا اور اس عالمی ادارے نے بھی، پسپائی اختیار کر کے اپنی عجز و ناتوانی کا ثبوت فراہم کردیا۔

انھوں نے یمن میں سعودی عرب کے جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کی پسپائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ عالمی ادارہ، امریکہ کے ہاتھ کا کھلونا بنا ہوا ہے اور اس سے کہیں زیادہ کمزور ہے کہ وہ حقیقت کا کہیں دفاع کرسکے۔

سید حسن نصراللہ نے عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے خلاف رپورٹ پر توجہ دیں اور اسےاقوام متحدہ میں درج کرانے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے کہا : شام میں قانونی حکومت کے خلاف جنگ کے تمام مالی اخراجات، عرب ممالک سے پورے کئے گئے جبکہ عرب ممالک اپنی اس دولت کو، بیت المقدس کے عوام کی پائداری اور غزہ کی تعمیرنو میں مدد کے طور پر صرف کر سکتے تھے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا : تمام علاقائی و بین الاقوامی طاقتوں نے شام کے خلاف سازشیں تیار کیں مگر پھر بھی وہ اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔

انھوں نے یہ کہتے ہوئے کہ تکفیری دھڑے شام میں سیاسی حل کے خلاف ہیں اور وہ امریکہ اور بعض عرب و اسلامی ملکوں کی حمایت سے بحران شام کو فوجی و خونریزی کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں کہا : داعش اور جبہت النصرہ جیسے دہشت گرد گروہ، امریکی آلۂ کار ہیں جو علاقے میں اس کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے کہا : عراق و شام میں داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے رہائشی علاقوں پر خود کش حملے، اس کی شکست و کمزوری کی علامت ہیں اور داعش، جبہت النصرہ اور دی‍گر تمام دہشت گرد گروہ، اپنی تباہی و نابودی کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰ / ک۴۳۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬