18 March 2017 - 20:21
News ID: 426963
فونت
مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم سندھ میں علامہ نقی حیدری کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکمران اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے ملک میں بڑھتے داعش کے اثرورسوخ پر اپنی توجہ مرکوز کریں، ہم بارہا اس بات کو دہرا چکے ہیں اور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ داعش ملک میں آ چکی ہیں، اس ناسور کیخلاف قوم کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، عالمی طاقتیں ایشیاء کو غیر متحکم کرنے کیلئے داعش کو افغانستان میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہیں۔
 مبارک موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور میں شروع ہو گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں انتظامیہ دہشتگردوں اور دہشتگردی سے متاثرہ فریق کیساتھ یکساں سلوک کا عمل ترک کرے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی قربانی ہم نے دی، صرف پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ملت جعفریہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں علامہ نقی حیدری کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکمران اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے ملک میں بڑھتے داعش کے اثرورسوخ پر اپنی توجہ مرکوز کریں، ہم بارہا اس بات کو دہرا چکے ہیں اور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ داعش ملک میں آ چکی ہیں، اس ناسور کیخلاف قوم کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، عالمی طاقتیں ایشیاء کو غیر مستحکم کرنے کیلئے داعش کو افغانستان میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہیں، پاکستان میں مخصوص انتہا پسند سوچ کے حامل دہشتگردوں کے سہولت کار داعش جیسی درندہ صفت گروہ کیلئے مدد فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر اس فکر کیخلاف لڑنا ہوگا تاکہ اس ناسور سے نجات حاصل کر سکیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬