Tags - حجت الاسلام سید مبارک موسوی
حجت الاسلام سید مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عاقبت نااندیش وزیراعلٰی خطے کی سکیورٹی اور وحدت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوچکے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں اور اعلٰی عدلیہ کو اس افسوسناک بیان پر نوٹس لینا چاہیئے، ہم وزیراعلٰی مولوی حفیظ کے بیان کو واپس لینے اور قوم سے معافی مانگنے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
News ID: 432457    Publish Date : 2017/12/30

حجت الاسلام مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ذاتی تعلقات پر ملکی مفادات کو داوُ پر لگانے کی قوم اجازت نہیں دے گی، دہشتگردوں کے سرپرست دنیا بھر میں شکست کھا رہے ہیں، آج مسلم امہ کے درمیان اختلافات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمزور خارجہ پالیسی موجودہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، انڈیا کی مسلسل لائن آف کنٹرول پر بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دینا ہوگا۔
News ID: 427103    Publish Date : 2017/03/25

مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم سندھ میں علامہ نقی حیدری کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکمران اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے ملک میں بڑھتے داعش کے اثرورسوخ پر اپنی توجہ مرکوز کریں، ہم بارہا اس بات کو دہرا چکے ہیں اور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ داعش ملک میں آ چکی ہیں، اس ناسور کیخلاف قوم کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، عالمی طاقتیں ایشیاء کو غیر متحکم کرنے کیلئے داعش کو افغانستان میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہیں۔
News ID: 426963    Publish Date : 2017/03/18

حجت الاسلام مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء و دانشوروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے عناصر کی مذمت کریں جو معاشرے میں شدت پسندی کے ذریعے معصوم عوام کو گمراہ کرتے ہیں، اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، نفرت اور شدت پسندی کے ذریعے اسلامی اقدار کو مسخ کرنیوالے استعمار کے آلہ کار اور ملک میں بدامنی کے ذمہ دار ہیں۔
News ID: 425525    Publish Date : 2017/01/06

حجت الاسلام سید مبارک موسوی :
مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکریٹری جنرل نے کہا : اہل تشیع شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ پر ریاستی ادارو ں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں ۔
News ID: 424773    Publish Date : 2016/11/29