شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مشرق میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے مشرقی غوطہ میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا تھا جسے شامی فوج نے ناکا م بنا دیا۔
دہشت گردوں کی جانب سے جوبر اور قابون کے علاقوں میں دو کار بم دھماکوں کے ساتھ حملہ شروع کیا گیا تھا جسے شامی فوج نے پسپا کر دیا۔
حملہ شروع کرتے ہی دہشت گردوں نے مہاجرین، باب توما، التجارہ اور عباسیین کو نشانہ بنایا۔ ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ ان علاقوں میں عوام کے جانی تحفظ کے لئے بعض راستوں کو بند کر دیا گیا۔
اس سے قبل شام کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ شامی فوج نے گذشتہ ہفتے حلب کے مشرق میں گیارہ قصبوں اور دیہاتوں اور دو پہاڑیوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے