19 March 2017 - 11:35
News ID: 426978
فونت
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت، شام پر بمباری بدستور جاری رکھے گی۔
نتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے ٹیلی ویژن پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر انہیں یہ اطلاعات موصول ہوتی ہیں کہ حزب اللہ کو جدید ترین ہتھیار فراہم ہو رہے ہیں تو شام میں اس کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب بحران شام کے آغاز سے اب تک گذشتہ چھے برسوں کے دوران صیہونی حکومت نے شام میں دہشت گردوں کی بارہا مدد کی ہے اور شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

شامی فوج نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے چار جنگی طیاروں نے پالمیرا میں حملہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن شامی فضائیہ کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے اس حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایک اسرائیلی طیارے کو مار گرایا۔

شامی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت کے طیاروں نے اس طرح کی جارحیت کی تکرار کرنے کی کوشش کی تو اس کو سخت جواب دیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬