یمنی فوج نے سعودی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر یمن کی بندرگاہوں پر سعودی عرب کے حملے بند نہ ہوئے تو وہ سعودی عرب کے کافی اندر تک جوابی کارروائیاں انجام دے گی۔
رسا نیوز ایجنسی کی المیادین ٹیلی ویژن چینل سے رپورٹ کے مطابق، خبر دی ہے کہ یمنی فوج کے ڈپٹی ترجمان عزیز راشد نے کہا ہے کہ آل سعود کے حملے جاری رہنے کی صورت میں یمنی فوج، سعودی عرب کی بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور دیگر فوجی مراکز پر میزائلوں سے حملہ کرے گی-
یمنی فوج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ریاض پر یمنی فوج کا حالیہ میزائل حملہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی صلاحیتوں کو ثابت کرتا ہے کہا کہ یمنی فوج مختلف میدانوں میں اپنی میزائلی توانائیوں میں اضافہ کر سکتی ہے-
اس سے پہلے یمن کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ سعودی فوج کے حملوں کے جواب میں آئندہ چند روز میں نئی فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا جن سے یمن میں جنگ کا نقشہ تبدیل ہو جائے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے