رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کی عوامی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق علی الغانم نے کہا کہ اسرائیل کھلم کھلا اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور عرب ممالک کو اس اقدام کی پُرزور مذمت کرنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ناجائز صہیونی ریاست نے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے مگر ان غیرانسانی اقدامات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
کویتی اسپیکر نے ناجائز صہیونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب کقرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ایسے اقدامات کے خلاف ایکشن لے۔
کویت جو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بھی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ انسانی حقوق کونسل کو اسرائیلی جارحانہ اقدامات کا نوٹس لینا چاہئے اور اس ناجائز ریاست کے خلاف کیس دائر کرنا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ مسلسل کئی برسوں سے پوشیدہ طور سے صیہونی حکومت کی مدد کرنے والا آل سعود و آل یہود ملک گزشتہ برسوں سے کھلے عام صیہونی حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہا ہے جس کی وجہ سے روز بروز صیہونی حکومت بھی مسلمانوں کی نابودی میں کھل کر فعالیت کر رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/