رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی جوہری توانائی ادارے (IAEA) کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدوں پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے۔
یہ بات یوکیا امانو نے نیویارک میں یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور بارونیس کیتھرین اشھٹون اور امریکا میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف ال اوتیبا کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹس میں یہ ثابت ہوا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں کی مکمل پابندی کر رہا ہے۔
اس موقع پر یوکیا امانو نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے کی جانب سے ایران کے جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کی گئی اور ایران نے جوہری معاہدے کے مطابق اپنے تمام تر وعدوں کی پاسداری کی ہے اور کوئی بھی ایسا اقدام نہیں کیا گیا جو جوہری معاہدے کے خلاف ہو یا جس سے جوہری معاہدے کو کوئی نقصان پہنچا ہو۔/۹۸۹/ف۹۴۰/