21 March 2017 - 08:41
News ID: 427012
فونت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : ملی یکجہتی کونسل نے ہمیشہ ملک میں بد امنی اور دہشتگردی کی ہر سطح پر مذمت کی ہے ۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد ابو الخیر زبیر نے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی کو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا ہے۔

اس سلسلہ میں حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا جانا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور میں اپنے قائد حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی و ہدایت کی روشنی میں ملی یکجہتی کونسل کو فعال کر نے اور اتحاد کی فضا ء کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہ چھوڑوں گا ۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ملک میں فرقہ واریت عروج پر تھی تب ہی سنجیدہ قائدین حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی ، عالی جناب شاہ احمد نوارانی ، قاضی حسین احمد سمیت دیگر مکاتب فکر کے علماء کرام نے ملکی حالات کی حساسیت کو بھانپتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم کی بنیاد ررکھی۔

حجت الاسلام عارف واحدی کا کہنا تھاکہ ملی یکجہتی کونسل کے قیام عمل میں لائے جانے سے فرقہ واریت کی سلگتی آگ کو بجھاکر ملک دشمن عناصر کے تمام عزائم خا ک میں ملاتے ہوئے دنیاکو بتایاکہ ملک میں فرقہ واریت کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ملی یکجہتی کونسل نے ہمیشہ ملک میں بد امنی اور دہشتگردی کی ہر سطح پر مذمت کی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات میں فوجی عدالتوں کا قیام پر قومی اتفاق رائے احسن اقدام ہے اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ملت جعفریہ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ لیکن ریاستی اداروں کو بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر نبھانے کی ضرورت ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬