عراقی وزیراعظم :
عراق کے وزیر اعظم نے کہا : بعض جھوٹے عناصر کا دعوی ہے کہ داعش مخالف جنگ میں سینکڑوں غیرملکی افواج بالخصوص ایرانی اہلکار بھی موجود ہیں جبکہ یہ باتیں صرف جھوٹ کا پلندہ ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے گزشتہ رات امریکہ روانگی سے پہلے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ملک میں جاری داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی اتحاد کے سینکڑوں اہلکاروں بالخصوص ایرانی فورسز کی موجودگی کی سختی سے تردید کردی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں صرف عراقی فورسز ہی میدان میں لڑ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض جھوٹے عناصر کا دعوی ہے کہ داعش مخالف جنگ میں سینکڑوں غیرملکی افواج بالخصوص ایرانی اہلکار بھی موجود ہیں جبکہ یہ باتیں صرف جھوٹ کا پلندہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حیدر العبادی گزشتہ رات ڈونلڈ ٹرمپ کی باضابطہ دعوت پر داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے وزرائے خارجہ کی نشست میں شرکت کے لئے امریکی دارالحکومت واشنگٹن روانہ ہوگئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے