یوکیا امانو:
جوہری توانائی کے عالمی ادارے (IAEA) کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدوں پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جوہری توانائی کے عالمی ادارے (IAEA) کے سربراہ یوکیا امانو نے نيويارک ميں يورپي يونين كے نمائندہ برائے خارجہ امور بارونيس كيتھرين اشٹون اور امريكا ميں تعينات متحدہ عرب امارات كے سفير يوسف ال اوتيبا كے ساتھ ايک ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ عالمی جوہری توانائی ادارے كی جانب سے تحقيقاتی رپورٹس ميں يہ ثابت ہوا ہے كہ اسلامی جمہوريہ ايران جوہری معاہدے كے حوالے سے اپنے وعدوں كی مكمل پابندی كر رہا ہے۔.
يوكيا امانو نے كہا كہ ايران نے جوہری معاہدے كے مطابق اپنے تمام وعدوں كي پاسداری كي ہے اور كوئی بھی ايسا اقدام نہيں كيا گيا جو جوہری معاہدے كے خلاف ہو يا جس سے جوہری معاہدے كو كوئی نقصان پہنچا ہو/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے