
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کی الازہر یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر کے رکن محمد عبد الفضیل عبد الرحیم نے دین اسلام کو محبت اور امن و صلح کا دین قراردیتے ہوئے کہا : شیخ الازہر نے بارہا اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے شیعہ اور سنی کو امت مسلمہ کے دو مضبوط اور قوی بازو اور بال و پر بتائے ہیں ۔
محمد عبد الرحیم نے دہشت گرد گروہوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مغربی ممالک نے دہشت گرد گروہوں کو اپنے مفادات کی غرض سے تشکیل دیا اور گذشتہ 6 برسوں سے دہشت گردوں کی ہر قسم کی مدد کی ہے ۔
انہوں نے دہشت گردوں کے بھیانک اور سنگین جرائم اور انھیں دین کی طرف منسوب کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دہشت گردوں کو اسلامی تعلیمات کے بارے میں علم نہیں ہے وہ ہر لحاظ سے جاہل اور بے خبـر ہیں اگر انھیں اسلامی تعلیمات کے بارے میں علم ہوتا تو سنگین اور بھیانک جرائم کا ارتکاب نہ کرتے۔
الازہر مصر کے محقق نے یہ کہتے ہوئے کہ بعض دہشت گرد اپنے کئے پر پشیمان ہیں اور وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ انھیں غلط اطلاعات فراہم کر کے گمراہ کیا گيا ہے شام میں دہشت گردی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: شام ایک طاقتور عربی ملک ہے جو اسرائیل کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر ہے اور شام کی طاقت کو توڑنے کے لئے امریکہ ، اسرائیل اور ان کے حامی عرب ممالک نے دہشت گردوں کا سہارا لیا ۔
انہوں نے مزید کہا: شامی عوام کی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں پر فتح یقینی ہے اور دہشت گردوں کی حقیقت سے امت مسلمہ کو آگاہ کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۵۳