شامی فوج نے مشرقی حلب میں ام عدسہ قصبے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے ساتھ ہی دیر حافر میں داعش کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔
![شامی فوجی](/Original/1395/10/23/IMG20364876.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، العالم کی رپورٹ کےمطابق شامی فوج اوراستقامتی فورس نے بدھ کو دہشت گردوں کے ساتھ جنگ کے دوران مشرقی حلب میں ام عدسہ قصبے کو آزاد کرالیا۔
شامی فوج کی اس پیشقدمی کے نتیجے میں مسکنہ اور جنوبی قصبوں سے داعش کو کمک پہنچانے والے راستوں کو کاٹ دیا گیا ہے کیونکہ یہ علاقے حلب اور رقہ شاہراہ پر واقع ہیں۔
شامی فوج نے مشرقی حلب میں دیر حافر کے جنوب میں الشریمہ ، جنی السلامہ اور القصیر گاؤں کو بھی آزاد کرالیا ہے۔
شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز جنوب کی جانب پیشقدمی کرکے خود کو داعش کے گڑھ رقہ تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہیں-/۹۸۸۔/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے