22 March 2017 - 21:52
News ID: 427027
فونت
ہیومین رائٹس واچ:
ہیومین رائٹس واچ کے مشرق وسطی اور افریقہ کے ڈائریکٹر نے بحرین سے متعلق انسانی حقوق کونسل کا مشترکہ بیان رکوانے کی بابت حکومت برطانیہ پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا: حکومت بحرین انسانی حقوق کے چارٹر کا احترام کرے ۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیومین رائٹس واچ کے مشرق وسطی اور افریقہ کے ڈائریکٹر جو اسٹارک نے بحرین سے متعلق انسانی حقوق کونسل کا مشترکہ بیان رکوانے کی بابت حکومت برطانیہ پر کڑی تنقید کی ۔

اسٹارک نے یہ کہتے ہوئے کہ برطانیہ کا یہ اقدام انتہائی اذیت دینے والا ہے کہا: ہمیں ان اصلاحات میں حکومت بحرین کے ساتھ برطانیہ کے تعاون پر کوئی اعتراض نہیں جن کا حکومت برطانیہ دعوی کرتی ہے لیکن اسے سوئزر لینڈ کی تجویز پر بحرین کے بارے میں انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ بیان پر دستخط سے انکار نہیں کرنا چاہئے تھا۔

انہوں نے بحرین میں سیاسی قیدیوں کے خلاف غیر منصفانہ طریقے سے مقدمہ چلانے اور تین سیاسی قیدیوں کو پھانسی دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے بحرین میں انسانی حقوق کے سرکاری مرکز کے اس دعوے کہ حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی ہے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا: حکومت بحرین انسانی حقوق کے چارٹر کا احترام کرے اور عالمی اداروں کے ماہرین کو جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬