23 March 2017 - 15:20
News ID: 427046
فونت
بشار اسد:
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ عربی تشخص کو نقصان پہنچانا، خطرناک ترین دہشت گردانہ جنگ ہے۔
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے تیونس کی مختلف جماعتوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربی تشخص کو متاثر کرنے کی کوشش خطرناک ترین اقدام ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام کی حکومت کو عربی تشخص کے خلاف دہشت گردانہ جنگ کا سامنا ہے۔

بشار اسد نے اس جنگ میں دنیائے عرب کی مختلف تنظیموں اور جماعتوں کے کردار کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کا مقابلہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان علل و اسباب کا جائزہ لیا جائے کہ جو دنیائے عرب کی پسماندگی کا باعث بنے ہیں۔

اس ملاقات میں تیونس کے وفد نے بھی تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کو اس بنا پر وحشیانہ ترین یلغار کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ وہ مغربی صیہونی منصوبوں کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر واقع ہے۔

 دریں اثنا شام کے صدر بشار اسد نے منگل کے روز بھی اسپین کے ایک اخبار سے گفتگو میں سعودی عرب کی پروردہ وہابیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی بحرانوں میں سعودی وہابیت نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬