24 March 2017 - 19:37
News ID: 427068
فونت
بلاول بھٹو زرداری:
بلاول بھٹو زرداری نے نواز لیگ کی جانب سے آزاد کشمیر میں پی پی پی کارکنان کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
بلاول بھٹو زرداری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہا ہے کہ کشمیر کاز پی پی پی کے نظریئے میں انتہائی گہرائی کے ساتھ موجود ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے جانے کے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اجلاس میں ایم این اے فریال تالپور، آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار محمد یعقوب خان، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری محمد یاسین، فیصل ممتاز راٹھور اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی کے ممبران نے پارٹی چیئرمین کو آزاد کشمیر کی گزشتہ پی پی پی حکومت کے دور میں ہونے والی ترقی کے متعلق بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی تعریف کی اور کہا کہ وہ حکمران جماعت نواز لیگ کے جبر کے باوجود ثابت قدمی سے پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے نواز لیگ کی جانب سے آزاد کشمیر میں پی پی پی کارکنان کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم نو کا صبر آزما کام چاروں صوبوں، آزاد وجموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری ہے اور آزاد جموں کشمیر کی تنظیم کے نئے عہدیداروں کا اعلان جلد کیا جائیگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬