24 March 2017 - 21:48
News ID: 427075
فونت
حجت الاسلام سید مقتدا صدر:
صدر تحریک کے رہنما نے لاکھوں کی تعداد میں شریک مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا : قتل کی دھمکی سے نہیں ڈرتا ہوں ۔
حجت الاسلام سید مقتدا صدر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک کے رہنما حجت الاسلام سید مقتدا صدر نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے التحریر میدان میں اپنے لاکھوں طرفدار مظاہرین کے اجتماع سے خطاب کیا ۔

یہ مظاہرہ ملک میں موجودہ کرپشن و بیکاری اور ملک کی سیاسی و اقتصادی بحران کی وجہ سے منعقد ہوئی ہے اور ۸۱ وین ہفتہ ہے کہ صدر تحریک کے طرفدار بغداد میں پڑتال پر بیٹھے ہیں ۔

عراق کے دوسرے صوبہ سے ہزاروں کی تعداد میں بھی عوام بغداد پہوچے اور گذشتہ روز سے اس مظاہرہ کی اپنی سیکورٹی انتظامات کی تیاری کی گئی تا کہ کسی بھی طرح کے حادثات سے بچا جا سکے ۔

مقتدی صدر نے اپنی تقریر میں کہا : عراق کی اے عظیم قوم ، نہ دہشت گردوں کے طوفان اور نہ ہی بھوک و فقر کی مشکلات نے آپ لوگوں کے عزم پر خلل ایجاد کر سکا اور آپ لوگ اسی طرح سر بلند و سر فراز ہیں اور صرف خدا کے سامنے سر تسلیم خم کیا ہے ۔

انہوں نے کرپٹ ، سازش گروں اور دشمنوں کے مقابلہ میں جنگ جاری رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ہم ان میں سے نہیں ہیں کہ قتل یا موت کی دھمکی سے خوف و حراس میں مبتلی ہو جائے نگے ۔

مقتدا صدر نے دھمکی والے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : پیغام روشن و واضح ہے اور اگر وہ لوگ مجھے مارنے یا قتل کرنے میں کامیاب ہوئے تو آپ لوگوں سے سورہ فاتحہ اور دعا کا طالب ہوں ۔

انہوں نے تاکید کی : "انقلاب اصلاحات" نے اپنے تمام جزئیات و خصوصیات کے ساتھ بہت ہی اہم و مفید ثمرہ پیش کیا ہے ۔ یہ انقلاب ملک و وطن پرستی اور کرپشن سے مقابلہ کرنے کی جڑیں مضبوط کر دی ہے ۔

مقتدا صدر نے اپنے چاہنے والے کو نصیحت کی ہے کہ اپنے "انقلاب اصلاح طلبانه" اور پر امن مظاہرہ کو جاری رکھیں اگر چہ ان کو قتل کر دیا جائے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬