‫‫کیٹیگری‬ :
24 March 2017 - 18:30
News ID: 427082
فونت
شام سے متعلق جنیوا پانچ مذاکرات باضابطہ طور پر شروع ہو گئے۔
جنیوا امن مذاکرات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ جنیوا می‍ں شام سے متعلق باضابطہ مذاکرات کے آغاز سے قبل شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا نے مذاکرات میں شریک وفود سے الگ الگ ملاقات کی-

مذاکرات شروع ہونے سے قبل اسٹیفن ڈی میستورا نے ماسکو میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ جنیوا مذاکرات میں ایسے چار موضوعات پر بات چیت ہو گی جو سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس چون میں بیان کئے گئے ہیں-

دسمبر دو ہزار پندرہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد میں امن مذاکرات کے لئے روڈمیپ کی نشاندہی کی گئی  تھی،  پورے شام میں فائربندی پر زور دیا گیا تھا اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں انتخابات کی بات کی گئی تھی- اس درمیان یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنیوا میں شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز بحران شام کے سیاسی حل کی راہ میں ایک بنیادی قدم ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں جھڑپوں کا سلسلہ ساتویں برس میں داخل ہو گیا ہے جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس ملک کے بحران کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ جنیوا میں شام سے متعلق پانچویں دور کے مذاکرات جمعے سے باضابطہ طور پر شروع ہو گئے ہیں جو آئندہ دس روز تک جاری رہیں گے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬