24 March 2017 - 18:05
News ID: 427077
فونت
اسلامی جمہوريہ ايران نے مختلف ممالک كے ساتھ دفاعی تعلقات كے فروغ پر زور ديا ہے۔
حسن قشقاوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ايران كی بحريہ كے سربراہ رئير ايڈمرل حبيب اللہ سياری نے ملائيشيا كے شہر لنكاوی ميں منعقدہ 2017 بين الاقوامی دفاعی نمائش (LIMA) كے موقع پر اپنے مختلف ہم منصببوں سميت ايشيائی اور يورپی ممالک كے نمائندوں سے ملاقاتيں كيں۔

لنكاوی ميں منعقدہ 2017 بين الاقوامی سمندری اور دفاعی نمائش كے موقع پر حبيب اللہ سياری نے ملائيشيا كے وزير دفاع ہشام الدين حسين سے ملاقات كے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمي پيشہ ورانہ امور پر تبادلہ خيال كيا۔

ايراني بحريہ كے سربراہ نے ملائيشيا كے آرمي چيف راجا محمد آفندی سے ملاقات ميں دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خيال كيا۔

حبيب اللہ سياری نے دفاعی نمائش (LIMA) كے موقع پر سری لنكا، ہندوستان، كينيڈا، اٹلی، آسٹريليا، متحدہ عرب امارات اور تركي كے مختلف فوجی وفود سے ملاقاتوں ميں اسلامی جمہوريہ ايران اور ان ممالک كے ساتھ دفاعی تعلقات كے فروغ پر زور ديا۔

ملائيشيا ميں جاری دفاعی نمائش ايشيا پيسيفک كے علاقے ميں منعقد ہونے والی سب سے بڑی سمندری اور فضائی نمائش ہے جس كا مقصد دفاعی صنعت كے ساتھ ساتھ سول انڈسٹری كو بھي فروغ دينا ہے۔ بين الاقوامي دفاعی نمائش 25 مارچ تک جاری رہے گی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬