24 March 2017 - 18:00
News ID: 427076
فونت
اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں ایک قرارداد پاس کر کے میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میانمار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے رکن ملکوں نے جمعے کو ایک قرارداد پاس کر کے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کرنے والوں کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے انہیں سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے- قرارداد میں ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جنھوں نے روہنگیا مسلمانوں کو ایذائیں پہنچائیں اوران کے حقوق پامال کئے ہیں-

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سینتالیس رکن ملکوں نے جمعے کو یورپی یونین کی اس قرارداد کے حق میں مثبت ووٹ دیا جس میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور ایذائیں دینے والوں کے ذمہ داروں کو سزا دینے اور ان کی مذمت کا مطالبہ کیا گیا ہے- قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میانمار کے صوبہ راخین میں مسلمانوں پر ڈھائے گئے مظالم کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم روانہ کی جائے-

میانمار کے صوبہ راخین میں دس لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جن پر دو ہزار بارہ سے انتہا پسند بودھسٹ اور میانمار کے فوجی مظالم ڈھا رہے ہیں-

روہنگیا مسلمانوں پر بودھسٹوں اور میانمار کے فوجیوں کے حملوں میں ہزاروں مسلم جاں بحق اور کئی لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمان جان بچانے کے لئے سمندر کے راستے سے فرار کرتے وقت ڈوب گئے ہیں- میانمار کی حکومت، روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دینے سے انکار کرتی ہے-

اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کو دنیا کی سب سے مظلوم اقلیت قرار دیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬