‫‫کیٹیگری‬ :
24 March 2017 - 18:40
News ID: 427084
فونت
راج ناتھ سنگھ:
ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ صرف بندوق کے زور پر ہی مسئلہ کشمیر حل کرنا نہیں چاہتا۔
کشمیر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کل ایوان بالا راجیہ سبھا میں دہشت گردی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی میں سرجیکل اسٹرائیک کے بعد کمی آنے کے اعداد و شمار پر حکمراں اور اپوزیش بنچوں کے مابین زور دار بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور جنتا دل (یو) کے شرد یادو کے اعتراض اور استدلال کو مسترد کردیا کہ مرکزی حکومت صرف بندوق کے بل پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تین بار کشمیر گئے تھے لیکن مختلف کشمیری گروپوں کے نمائندوں نے ان سے ملاقات نہیں کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ  حکومت مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ 8 مارچ کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر کے حالات انتہائی خراب ہوئے اور گزشتہ 8 ماہ میں 130 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬