24 March 2017 - 18:10
News ID: 427078
فونت
مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو چھے سال بعد رہا کر دیا گیا اور وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔
حسنی مبارک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسنی مبارک کو عدالت کے حکم پر فوجی اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور وہ مصر الجدیدہ میں اپنے گھر واپس لوٹ گئے ہیں۔

حسنی مبارک کے وکیل نے مصری اخبار الیوم کو بتایا ہے کہ ان کے موکل نے آج اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ صبح کا ناشتہ کیا۔مصرکے سابق صدر حسنی مبارک پر دانستہ قتل، مصری مظاہرین کے قتل عام، مظاہرین کو کچلنے، مصری مظاہرین کو اپنے مطالبات سے دستبرداری پر مجبور کرنے اور اپنی حکومت کے عہدیداروں کی زبردستی حمایت نیز اقتدار میں باقی رہنے کی کوشش جیسے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

دوسری جانب قاہرہ کے المعادی علاقے میں ہونے والے ہینڈ گرنیڈ کے ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬