24 March 2017 - 18:25
News ID: 427081
فونت
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے شام کے بارے میں جنیوا مذاکرات کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔
یوروپ یونین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنیوا میں شامی گروہوں میں مذاکرات کا آغاز بحران شام کے سیاسی حل کی تلاش میں ایک بنیادی قدم ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں جھڑپوں کا سلسلہ ساتویں برس میں داخل ہو گیا ہے جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس ملک کے بحران کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ اس بیان میں فیڈریکا موگرینی نے شام میں آستانہ میں فائر بندی کے طے پانے والے فیصلے کو جاری رکھے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو چاہئے کہ شام میں عام شہریوں کا تحفظ کریں اور متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ پیدا نہ ہونے دیں۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے کہا کہ جنیوا میں مذاکرات کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لئے یورپی یونین، شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے دیمستورا کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شام کے بارے میں جنیوا مذاکرات جمعرات سے شروع ہو گئے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬