24 March 2017 - 18:15
News ID: 427079
فونت
کورٹیس اسکا پروٹی:
یورپ میں نیٹو کے کمانڈر نے لندن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم یورپ اس وقت دنیا کے خطرناک ترین علاقوں میں شامل ہے۔
 کورٹیس اسکا پروٹی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یورپ میں نیٹو کے کمانڈر کورٹیس اسکا پروٹی نے امریکی سینیٹ میں مسلح افواج سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ یورپ میں درپیش خطروں کی تعداد اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن کے حملے نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ یورپ کو خطرناک ترین صورت حال کا سامنا ہے جس میں ایک جانب شام سے یورپ پہنچنے والے دہشت گرد ہیں اور دوسری جانب داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے اندرونی طور پر پیدا کئے جانے والے خطرات ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی ممالک نے ہی، دہشت گرد گروہوں کو ہتھیار فراہم اور ان کی مالی مدد کر کے مشرق وسطی کے ملکوں میں بحران و بدامنی پیدا کی ہے اور اب خود ان مغربی ممالک کو دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬