‫‫کیٹیگری‬ :
25 March 2017 - 16:20
News ID: 427097
فونت
ہندوستان:
ہندوستانی ریاست بہار کی حکومت نے اردو زبان کے فروغ کے لیے خدمات سر انجام دینے والوں کے لیے سرکاری اعزاز دینے کا اعلان کردیا ہے۔
اردو زبان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان کی ریاست بہار کی حکومت نے اردو زبان کی فروغ کے لیے خدمات سر انجام دینے والوں کے لیے سرکاری اعزاز دینےکا اعلان کردیا ہے۔

ریاست بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی کابینہ نے ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو کے فروغ کے لیے خدمات سر انجام دینے والوں کے لیے ایوارڈ دینے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ہر سال اردو زبان کی خدمات کے اعتراف میں سرکاری ایوارڈ دیا جائے گا جب کہ حکومت نے اس مد میں 12 لاکھ  کی رقم بھی مختص کرلی ہے جسے ایوارڈ کی حق دار شخصیات میں تقسیم کیا جائے گا۔

ریاستی کابینہ کے فیصلے کے بعد محکمہ راج بھاشا نے بھی اردو ڈائریکٹوریٹ کو کمیٹی بنانے کا حکم جاری کردیا ہے جس کے بعد رواں ماہ میں ہی کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا جب کہ کمیٹی اردو زبان کے لیے خدمات سر انجام دینے والے 8 افراد کا انتخاب کرے گی جنہیں ریاستی حکومت ایوارڈ سے نوازے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست بہار سمیت کئی ریاستوں میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬