
رسا نیوز ایجنسی کی ایکس پریس نیوز سے رپورٹ کے مطابق ، پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی ہندوستانی خلاف ورزیوں کا کوئی ذکرنہیں اس لئے پاکستان اس رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتا۔
نفیس زکریا نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھارت نے 30 حریت رہنماوٴں کو گرفتاراورنظربند کیا، حریت رہنماؤں کو پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب میں شرکت کرنا تھی لیکن گزشتہ روز کشمیر کے عوام نے قومی ترانہ پڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کردیا، گزشتہ ایک ہفتے میں 131 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، پاکستان کو نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر تشویش ہے اور اس کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی ہندوستانی خلاف ورزیوں کا کوئی ذکرنہیں اس لئے پاکستان اس رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰