رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں آیت الله سید مهدی ابن الرضا کے انتقال کی ان کے خانوادے کو تعزیت پیش کی اور ان سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔
اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمه لا یسدها شیء ۔ ترجمہ : عالم کی موت سے اسلام میں وہ خلاء پیدا ہوجاتا ہے جسے کوئی چیز نہیں بھر سکتی ۔
آیت الله آقای حاج سید مهدی ابن الرضا خوانساری رضوان الله تعالی علیہ کے انتقال کی خبر سن کر نہایت دکھ ہوا ۔
اس خدمت گزار عالم دین نے اپنی با برکت عمر دین اسلام کی تبلیغ اور معارف اهل بیت کی ترویج نیز حوزۀ علمیہ حضرت ولیعصر (عج) کی تاسیس کے ذریعہ گراں قدر طلاب کی تربیت میں صرف کی ۔
میں ان کے انتقال کی حضرت بقیة الله الاعظم (عج) ، رھبر معظم انقلاب اسلامی ، مراجع تقلید عظام ، حوزات علمیہ خصوصا خونسار کے حوزہ علمیہ ، خونسار کی دیندار اور ولایت مدار عوام ، آپ کے خانوادے خصوصا آپ کے فرزند حضرت حجت الاسلام و المسلمین آقای حاج سید محمد ابن الرضا ، دیگر فرزندوں اور پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں نیز بارگاہ ایزدی میں آپ کی مغفرت اور علو درجات کی دعا کرتا ہوں ۔
۲۵ جمادی الثانیه ۱۴۳۸
لطف الله صافی گلپائگانی