
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ خوانسار ایران کے مشھور شیعہ عالم دین آیت الله سید مهدی ابن الرضا خوانساری نے ٨۲ سال کی عمر میں گذشتہ روز اس دار فانی کو الوداع کہ دیا ۔
آیت الله سید مهدی ابن الرضا خوانساری کا تعلق عالم دین گھرانے سے تھا ، آپ مرحوم آیت الله سید محمد علی ابن الرضا کے فرزند اور آیات عظام اراکی ، گلپائگانی اور محقق داماد کے شاگردوں میں شمار کئے جاتے ہیں ۔
آپ نے شھر خوانسار میں حوزۀ علمیہ حضرت ولیعصر (عج) کی تاسیس کی اور جو ابھی تک علم کے میدان میں ترقی کی راہیں طے کرتا رہا ہے اور ایران کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف گوشے میں آپ کے تربیت یافتہ مدرسین و مبلغین موجود ہیں ۔
ضیاء الابصار فی ترجمة علماء الخوانسار آپ کی تألیفات میں سے ہے ۔
آیت الله سید مهدی ابن الرضا خوانساری کی تشییع جنازہ اتوار کے روز شام ۴ بجے مسجد امام حسن عسکری(ع) قم سے حرم مطهر حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) کی جانب کی جائے گی ۔
نیز آپ کی مجلس ترحیم اتوار کی شب مغربین کے بعد مسجد اعظم قم میں حوزہ علمیہ قم کے علماء، اساتذہ، طلاب اور مختلف طبقے کی عوام کی شرکت میں منعقد ہوگی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۴۸