‫‫کیٹیگری‬ :
25 March 2017 - 17:45
News ID: 427098
فونت
حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے ذمہ دار:
حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے ذمہ دار نے تاکید کی کہ مسلمانوں کو امریکا ، مغربی دنیا اور ان کی پست ثقافت کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے ذمہ دار حجت الاسلام سید هاشم صفی الدین نے لڑکیوں کے جشن بلوغ کے پروگرام میں کہ جو اسلامی تعلیمی اور تحقیقی سنٹر ، مدارس المهدی(ع) اور امام خمینی (رہ) ریلیف کمیٹی کی جانب سے لبنان کے دار الحکومت بیروت میں منعقد ہوا ، ملک میں بڑھتے ہوئے مالی اور انتظامی کرپشن پر شدید تنقید کی ۔

انہوں نے کہا: کرپشن لبنان کی سیاست اور سماج کا حصہ بن چکا ہے اور یہ بات تعجب خیز نہیں ہے کہ ہم انہیں سیاسی فیصلوں کا حصہ سمجھیں ، حکومت اور وزیروں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس میدان میں ھمیشہ عدل و انصاف کی مراعات کریں ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے تاکید کی کہ سیاسی پارٹیاں ملازمین اور ورکرز کی تنخواہوں کی افزائش کا بجٹ لوگوں کے اوپر انکم ٹیکس کی مقدار بڑھا کر تامین کرنے کی کوشش نہ کریں ۔

حجت الاسلام صفی الدین نے مزید کہا: اسلامی استقامت مستقبل میں معاشرے کے محروم و ضعیف طبقے پر بڑٰھتے ہوئے دباو کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کرے گی ۔

انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں ملک میں بڑھتے ہوئے مغربی کلچر کی بہ نسبت متنبہ کرایا اور کہا: ہمیں مغربی دنیا اور ان کے کلچر کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، ھرگز ہمیں امریکا اور ان کی پست ثقافت کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی ، امریکا کے الیکشن میں پیروزی سے ھمکنار ہونے والے امیدوار ڈونالڈ ٹرامپ وہ جاہل اور نادان انسان ہے جسے انسانی اقداروں کی کوئی خبر نہیں ہے ۔

حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے ذمہ دار نے واضح طور سے کہا: گذشتہ عشرے میں دنیا غاصب صھیونیت سے ڈری سہمی ہوئی تھی ، مگر آج یہ غاصب ہم سے بری طرح ڈرا ہوا ہے کہ جو ہمارے قیمتی تمدن کے وابستگی کا نتیجہ ہے  ۔

انہوں نے یہ بیان کیا کہ اسلامی ثقافت مضبوط اور موثر معاشرے کی تعمیر کا سبب اور امریکا و اس کے اتحادیوں کے مقابل استقامت کا باعث ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۸۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬