25 March 2017 - 15:57
News ID: 427093
فونت
پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں قبائل نے وہابی دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے گھر جلا دیئے ہیں۔
 گھر نذر آتش

رسا نیوز ایجنسی کی ایکسپریس  نیوز سے رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں قبائل نے وہابی دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے گھر جلا دیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے ہندواڑہ میں مقامی قبائل کا جرگہ ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردوں، ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے خلاف علاقائی رواج کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

فیصلے کی رو سے مقامی قبائل کے رضاکاروں نے دہشت گردوں اور ساتھیوں کے گھروں کو آگ لگا دی، جو گھر جلائے گئے وہ چند روز قبل ایک کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر شاہ دوران اور اس کے ساتھیوں کے تھے۔

واضح رہے کہ 22 مارچ کو لوئر اورکزئی کے علاقے عثمان خیل میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی تھی جس میں میجر اور سپاہی شہید اور 5 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

مارے گئے دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر شاہ دوران کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر دہشتگرد اس کے ساتھی تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬