25 March 2017 - 15:49
News ID: 427091
فونت
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قانونی تعاون کے پروٹوکول میں تبدیلی کا حکم دے دیا ہے۔
پوتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اس پروٹوکول میں تبدیلی کے بعد، ایران اور روس کے درمیان سول اور کریمنل کیسوں میں باہمی تعاون کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔

روسی صدر نے ملک کی وزارت انصاف کو حکم دیا ہے وہ کہ دونوں ملکوں کے درمیان قانونی تعاون اور امداد سے متعلق پروٹوکول میں ترمیم اور ایران کی منظوری کے بعد اس پر دستخط کردے۔

اس پروٹوکول میں تبدیلی کی درخواست اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے کئی گئی تھی جس پر روسی صدر نے وزرات انصاف کے نام حکم جاری کردیا ہے۔/۹۸۸/ ۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬