اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر اعلی سطح سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں پیر سے ماسکو کا دورہ کریں گے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، صدارتي دفتر كے شعبہ ذرائع ابلاغ عامہ كے ڈائریکٹرپرويز اسماعيلی نے كہا ہے كہ روس كے دورے كے موقع پر ڈاكٹر روحانی روس كے صدرولاديمیر پوتن كے ساتھ اقتصادی اور سياسي امور سميت اہم مسائل پر بات چيت كريں گے۔.
انہوں نے كہا كہ اس دورے میں صدر روحانی تہران اور ماسكو كے درميان مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كی توسيع كے لئے اہم معاہدوں پر دستخط كريں گے جن ميں عدالتی، انفراسٹركچر، انفارميشن ٹيكنالوجی، توانائی اور كھيل كے معاہدے شامل ہيں.
ايرانی صدر حسن روحانی اور ان كے روسی ہم منصب ولاديمير پوٹن كے درميان اب تک 9 بار ملاقات ہوچكی ہے.
ايران اور روس شام ميں دہشتگردی كے خلاف جنگ ميں مشتركہ طور پر اہم كردار ادا كررہے ہيں جس كے نتيجے ميں اس ملک ميں 5 سال كے بعد پہلی بار كامياب جنگ بندی كا نفاذ ممكن ہوا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے