
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله علوی گرگانی اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں آیت الله سید مهدی ابن الرضا خوانساری کے انتقال کی ان کے اھل خانہ اور پسماندگان کو تعزیت پیش کی ۔
اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
بسمه تعالی
قال مولانا امیر المؤمنین علی علیه السلام: العالم حیٌّ و ان کان میتاً ۔ ترجمہ : امیر المؤمنین علی علیه السلام نے فرمایا کہ عالم زندہ ہے اگر چہ اس کے جسم سے جان نکل جائے ۔
حضرت آیت الله آقای حاج سید مهدی ابن الرضا خوانساری کہ جنہوں نے اپنی حیات دین اسلام کی تبلیغ اور معارف اهل بیت صلوات الله علیهم اجمعین کی ترویج نیز گراں قدر طلاب کی تربیت میں صرف کی ، کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا ، اس جلیل القدر عالم دین نے خونسار میں حوزۀ علمیہ حضرت ولیعصر (عج) کی تاسیس کے ذریعہ آثار حضرات صادقین علیهم السلام کے نشر میں کافی زحمتیں اٹھائیں ، اور آپ حضرت امام صادق علیه السلام کی اس حدیث کہ قیامت میں عالم دین سے کہا جائے گا کہ " اٹھ اور لوگوں کی شفاعت کر " کا مصداق ہیں ۔
میں اس عظیم مصیبت پر حضرت بقیة الله الاعظم (عج) ، رھبر معظم انقلاب اسلامی ، مراجع تقلید عظام ، حوزات علمیہ خصوصا خونسار کے حوزہ علمیہ ، خونسار کی دیندار اور ولایت مدار عوام ، آپ کے خانوادے خصوصا آپ کے فرزند حضرت حجت الاسلام و المسلمین آقای حاج سید محمد ابن الرضا ، دیگر فرزندوں اور پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں نیز بارگاہ ایزدی میں آپ کی مغفرت اور علو درجات کی دعا کرتا ہوں ۔
و السلام علیکم و رحمة الله و برکاته
۲٦ جمادی الثانیة سنه ۱۴۳۸»
/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۶۵