‫‫کیٹیگری‬ :
01 April 2017 - 17:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 427226
فونت
فرزند رسول حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی شب شہادت پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران سوگوار و عزادار ہے ۔
 امام علی نقی(ع)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تین رجب فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کا یوم شہادت ہے اس مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امامبارگاہوں میں مجالس عزا منعقد کی گئی ہیں اور علمائے کرام امام علی نقی علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کرکے مومنین کو مثاب کررہے ہیں اس مناسبت سے مرکزی مجالس عزا کا اہتمام مشہد مقدس میں امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حرم میں کیا گیا جہاں زائرین اور سوگواروں نے دسویں امام کے سوگ میں اشک غم بہائے اور مجالس کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے -

سامرا میں جہاں امام علی نقی علیہ السلام کا روضہ واقع ہے سوگواروں اور زائرین کی بہت بڑی  تعداد موجود ہے جو  امام کے حضور اشکوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے -

اس موقع پر سامرا میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئےگئے ہیں - کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین میں بھی امام علی نقی علیہ السلام کی تاریخ شہادت کی مناسبت سے مجالس غم اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے -

امام علی نقی علیہ السلام پندرہ ذی الحجہ دو سوبارہ ہجری قمری کو مدینہ منورہ کے قریب اس دنیا میں تشریف لائے  انہوں نے اپنے دور کے ظالم حاکموں کی تمام تر سختیوں کے باوجود اصل اسلام کے درخشاں چہرے کو دنیاوالوں کے سامنے پیش کیا - آپ نے اپنے علم کے بحربیکراں سے بہت سے شاگردوں کو سیراب کیا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬