01 April 2017 - 18:18
News ID: 427229
فونت
ایران کی وزارت خارجہ نے پاراچنار میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت، عوام اور حملے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے-
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ جب تک کچھ لوگ، گفتگو کی جگہ زور زبردستی اور طاقت کو اپنے مقصد کے لئے استعمال کرتے رہیں گے اور علاقے کے کچھ ممالک اپنا مفاد، بدامنی ، دہشت گردی اور انتہاپسندی پھیلنے میں دیکھتے رہیں گے اس وقت تک دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ممکن نہیں ہو گا-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ علاقے اور دنیا سے دہشت گردی کا صفایا انتہا پسندی کے حامیوں کو ہر طرح سے روکنے اور دنیا بھر کے ملکوں کے درمیان صداقت کے ساتھ اجتماعی تعاون کے بغیر ناممکن ہے- 

واضح رہے کہ جمعے کو پاکستان کے پاراچنار میں شیعہ مسلمانوں کی امام بارگاہ پر ایک دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم پچیس افراد شہید اور سو زخمی ہو گئے-

پاکستانی طالبان کے ایک گروہ جماعت الاحرار نے اپنے ویڈیو پیغام میں پارا چنار دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬