تيونس کے صدر :
تیونس کے صدر نے كہا كہ خطے میں ايران تعميری كردار ادا کر تے ہوئے صیہونی حکومت كی سازشوں كا مقابلہ کر رہا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، تیونس کے صدر باجی قائد السبسی نے تيونس كے دورے پر آئے ہوئے ايران کے وزير ثقافت سيد رضا صالحی اميری كے ساتھ ہونے والی ملاقات ميں کہا کہ تيونس ايران كے ساتھ مختلف شعبوں ميں باہمی تعاون كی توسيع كا خيرمقدم كرتا ہے.
انہوں نے كہا كہ خطے میں ايران تعميری كردار ادا کرتے ہوئے صیہونی حکومت كی سازشوں كا مقابلہ کر رہا ہے۔
تيونس کے صدر نے كہا كہ ناجائز صہيونی حکومت اور اس كے اتحادی ايران كو تنہا كرنے كی سازش كررہے ہيں مگر اسلامی جمہوريہ ايران كاميابی كے ساتھ علاقائی معاملات ميں اہم کردار ادا کر رہا ہے.
علاقائی صورتحال بالخصوص شام كے حوالے سے تیونس کے صدر نے اس بات پر زور ديا كہ شامی عوام كی مرضی کے مطابق شام كے مسئلے كا حل نکالا جائے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے