01 April 2017 - 18:33
News ID: 427233
فونت
اقوام متحدہ:
مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے ترجمان نے بحرین میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: حکومت بحرین قیام امن کیلئے اعتماد کی بحالی اور قومی مذاکرات کا آغاز کرے ۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی المیادین ٹی وی  سے رپورٹ کے مطابق ، مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے ترجمان فرحان حق نے اپنے ایک بیان میں کہا: بحرینی حکومت اپنے ملک میں قیام امن کے لئے اعتماد کی بحالی کے ساتھ ساتھ قومی مذاکرات شروع کرے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اقوام متحدہ، بحرین میں مظاہرین کے ہونے والے قتل کے بارے میں تحقیقات کی خواہاں ہے کہا: گذشتہ ہفتے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں بحرینی نوجوان کے قتل کے بعد عالمی سطح پر احتجاج کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، عدل و انصاف کے قیام اور جمہوری حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں اور اپنے ان مطالبات کے حق میں پرامن مظاہرے کر رہے ہیں جبکہ اس ملک کی آل خلیفہ حکومت سعودی فوجیوں کی مدد سے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کی سرکوبی جاری رکھے ہوئے ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬