01 April 2017 - 19:25
News ID: 427237
فونت
حیدر العبادی:
عراق کے وزیراعظم نے اپنے ملک میں ایران کے مثبت کردار کو سراہا ہے اور کہا : دھشتگرد داعش کا وجود علاقہ کی امنیت کیلئے خطرناک ہے ۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے الحرہ ٹی وی سے گفتگو میں عراق کے حق میں ایرانی امداد کی قدر دانی کی ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ عراق کی طویل مشترکہ سرحدیں قائم ہیں اور اسی بنا پر بغداد نے ہمیشہ تہران کے ساتھ بھرپور تعاون پر تاکید کی ہے کہا: عراق و ایران کے، مختلف شعبوں من جملہ اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعلقات فروغ پا رہے ہیں اور عراق کے مقدس شہروں میں زیارتوں کے لئے آنے والے ایرانی شہریوں کی وجہ سے عراق کے بعض صوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوا ہے ۔

عراقی وزیر اعظم نے علاقے کے مسائل اور بعض ملکوں میں پائی جانے والی بدامنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : علاقے کے بعض مسائل کی بنا پر علاقائی ملکوں کو بحران کا سامنا ہے جس میں سے ایک، داعش دہشت گرد گروہ کا وجود ہے ۔

حیدر العبادی نے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں امن و امان کے قیام کی جانب اشارہ کیا اور کہا : اب تک سولہ لاکھ لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں اور یہ ان کی حکومت کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے ۔

انھوں نے مزید کہا : عراق کے تمام علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد اور ان علاقوں میں امن قائم کیا جائے گا جبکہ حکومت، بنیادی تنصیبات کی تعمیرنو کے منصوبے کو بھی ترجیحات میں شامل کئے ہوئے ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬