01 April 2017 - 19:04
News ID: 427236
فونت
آل سعود نے الشرقیہ کے شیعہ نشین علاقے پرحملہ کر کے دو نوجوانوں کو شہید اور کم سے کم چار دیگر کو زخمی کردیا ہے ۔
قطیف

رسا نیوز ایجنسی کی لبنان کی العہد نیوز سے رپورٹ کے مطابق ، سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صوبہ قطیف میں کئے جانے والے اس حملے کا مقصد اس علاقے میں امن و استحکام قائم کرنا ہے ۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا : العوامیہ کے نوجوان، بدامنی اور آل سعود کے خلاف اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

بیان کیا جاتا ہے کہ شہید ہونے والے ایک نوجوان کا تعلق اس ملک کے بزرگ مذہبی پیشوا شہید آیت اللہ باقر النمر کے خاندان سے ہے کہ جنہیں آیت اللہ باقر النمر کو دو جنوری دو ہزار سولہ کو سعودی حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں شہید کر دیا گیا تھا ۔

آل سعود کے ہاتھوں آیت اللہ باقرالنمر کی شہادت کے خلاف سعودی عرب اور دنیا کے مختلف ممالک میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے ۔

شہر قطیف، مشرقی سعودی عرب میں واقع ہے اور شیعہ نشین علاقہ ہونے کے باعث یہاں کے عوام کو ظلم و ناانصافی اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک ۲۲۶ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬