شامی فوج نے صوبے حماہ کے شمالی علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شامی فوج نے حماہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ابوعبیدہ، شلیوط، حجامہ، زورالمسالق اور ام حسان نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج کی اس کارروائی میں پانچ سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے خطاب اور ارزہ سے دہشت گردوں کا صفایا بھی کر دیا جہاں لوگ اب اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔ شامی فوج نے جمعے کی صبح خطاب، سوبین، المجدل اور الشّیر نامی علاقوں کو آزاد کرایا تھا۔ اس سے قبل شامی فوج نے مشرقی ارزہ، مغربی ارزہ اور قصیعیہ نیز بالحسن و خربا الحجامہ نامی علاقوں کو آزا کرایا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے